
قیدی سرنڈر کریں گے تو نرمی برتی جائے گی
آئی۔ جی سندھ نے اعلان کیا ہے کہ ملیر جیل سے فرار قیدی اگر سرینڈر کریں گے تو ان کے ساتھ نرمی برتی جائے گی، مگر جس قیدی کو دوبارہ ہم خود گرفتار کریں گے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، آئی۔ جی سندھ نے بتایا کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 213 قیدی فرار ہوئے، ان میں سے 78 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا ہے، جب کہ ابھی بھی 138 کے قریب قیدی مفرور ہیں۔








