قیدیوں کی وین پر حملہ: مفرور ایم پی ایز سمیت تمام قیدی گرفتار

0
111

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سنگجانی ٹول پلازہ پر نامعلوم ملزمان نے 3 قیدیوں کی وین پر حملہ کر دیا۔ حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ذرائع کیمطابق سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیوں پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں چھڑانے کے لیے حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا جب کہ حملے میں پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پولیس قیدیوں کی وین پر فائرنگ کی، کھڑکیوں کےشیشےبھی توڑدیے، اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی جنہوں نےفائرنگ بھی کی۔

Leave a reply