
قیامت خیز گرمی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
کراچی میں گرمی شدید ہونے لگی اور شہر میں سورج آگ برسانے کو تیار، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ کل سے تئیس اپریل تک پارہ 40 ڈگری ہو سکتا ہے،۔ کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور دن کےاوقات موسم شدید گرم ہو گا جبکہ بیس سے 23 اپریل تک راتیں بھی گرم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اہل کراچی کو خبردار کیا ہے کہ آج سے درجہ حرارت میں 1 سے دو ڈگری زائد متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اڑتیس ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، کل سے سمندری ہوائیں بند رہنے اور نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔









