قومی کرکٹرحسن نوازکےگھر بیٹےکی ولادت

0
108
قومی کرکٹرحسن نوازکےگھر بیٹےکی ولادت

کراچی: پاکستان کے قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، قومی سلیکشن کمیٹی نے شارجہ کے تین ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ اور جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے بعد حسن نواز کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر رکھا اور ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، حسن نواز کو قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں مرحلے میں حصہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے، جو 11 نومبر سے شروع ہوگا۔

Leave a reply