قومی کرکٹر حسن علی ننھے شہزادے کے والد بن گئے

0
25
قومی کرکٹر حسن علی ننھے شہزادے کے والد بن گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد ان کے گھر خوشیوں کا سماں ہے۔
حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ انہوں نے پیغام میں لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیعہ اور انہوں نے اپنے خاندان میں ایک نئے رکن کو خوش آمدید کہا ہے۔
کرکٹر کے مطابق ان کے نومولود بیٹے کا نام حمدان حسن علی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچہ خیریت سے ہے جبکہ ان کی اہلیہ بھی تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔
حسن علی نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے اس خوشی کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ حسن علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نمایاں فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں اور وہ ماضی میں قومی ٹیم کی متعدد اہم فتوحات میں کردار ادا کر چکے ہیں۔

Leave a reply