قومی کرکٹر ابرار احمد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار

0
91
قومی کرکٹر ابرار احمد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد آج (ہفتہ، 4 اکتوبر) شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کراچی میں منعقد کی جائے گی، جبکہ ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔

شادی سے قبل کی تقریبات کا بھی آغاز ہو چکا ہے اور ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مہندی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ ابرار احمد نے انسٹاگرام اسٹوری پر سبز شلوار قمیض میں اپنی تصویر بھی شیئر کی، جسے مداحوں نے خوب سراہا۔

فی الحال ان کی دلہن کے بارے میں کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ 27 سالہ ابرار احمد حال ہی میں ایشیاکپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے، اور اپنے منفرد اسپن بولنگ اسٹائل کی بدولت شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

Leave a reply