
ہاٹ لائن نیوز : توقع کی جارہی ہے کہ روایتی حریف ہندوستان سےشکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں ہونگی۔ ذرائع کے مطابق ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈکےدورے میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانےکا فیصلہ کیاہے۔
ٹیم مینجمنٹ کو بھی تبدیل کرنیکا امکان ہے ، جبکہ کوچنگ عملے سے مشاورت جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی ، جہاں وہ پانچ ٹی 20 اور تین ون ڈے کھیلیں گی۔









