
سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آئندہ سال حج پر شاہی مہمان ہوگی۔
ایک ویڈیو پیغام میں سعودی سفیر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی سفیر نے کہا کہ میرا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بھائیوں کے لیے پیغام ہے کہ انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے اور پاکستانی عوام ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کا جشن ضرور منائیں گے۔
نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ میں بھی پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہوگی۔









