
ہاٹ لائن نیوز : قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے لئےالیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے،الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 6 جبکہ پنجاب اسمبلی کے 12 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
پی۔ پی 22 چکوال ،پی۔ پی 32 گجرات ،پی۔ پی 36 وزیرآباد، پی۔ پی 54 نارروال، پی ۔پی 93، بھکر، پی ۔پی 139، شیخوپورہ ،پی۔ پی 147 لاہور، پی ۔پی 149 لاہور ،پی۔ پی 158 لاہور ،پی۔ پی 164 لاہورمیں الیکشن ہوں گے جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این۔ اے 132اور این۔اے 119 کے لیے ضمنی انتخابات ہوں گے۔









