
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد، ذوالفقار احمد، انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
شوال ذوالفقار کے والد کے انتقال پر قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شوال سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔









