قومی خزانے پر کس نے ڈاکہ مارا

0
253
قومی خزانے پر کس نے ڈاکہ مارا

ہاٹ لائن نیوز : لیگی رہنما عطا تارڑ نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات الیکشن 8 فروری 2024 کو ہونگے، سپریم کورٹ کا حکم نامہ موجود ہے ، الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ ہے، سابق چیرمین پی ٹی آئی نے قومی خزانے پر ڈاکہ مارا ، الیکشن کی بروقت ہم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو وفاق اور صوبوں میں اکثریت لینے میں کوئی مشکل نہیں آئے گی ، ہماری قیادت نے سندھ اور بلوچستان کے دورے کرکے سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا ، بلاول بھٹو ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، خواہشات رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ، پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب میں ہر حلقے میں امیدوار نہیں ہیں ، القادر ٹرسٹ قومی خزانے پر سب سے بڑا ڈاکہ ہے، اس کیس میں سابق چیرمین پی ٹی آئی کو سزا سے بچانا مشکل ہے ۔

Leave a reply