قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل

0
133
قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل

اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں تبدیلی کر دی ہے، جس کا اطلاق 4 نومبر سے ہو گیا ہے۔

نئی شرح کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع 10.68 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 10.40 فیصد سے بڑھا کر 10.60 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع میں کمی کی گئی ہے، جو 12.96 فیصد سے کم ہو کر 12.72 فیصد سالانہ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر بھی منافع کی شرح میں مزید کمی کی گئی ہے۔

اسلامی اسکیموں کے تحت سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، جو اب 3 سال کے لیے 10.30 فیصد اور 5 سال کے لیے 10.56 فیصد سالانہ ہوگی۔

جبکہ سیونگز اکاؤنٹ پر منافع کی موجودہ شرح 9.50 فیصد برقرار رکھی گئی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Leave a reply