قومی ایئرلائن کی نجکاری: فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم کا حصہ بن گئی

0
114
قومی ایئرلائن کی نجکاری: فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم کا حصہ بن گئی

لاہور: قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
کنسورشیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی شمولیت کا مقصد قومی ایئرلائن کو مالی استحکام فراہم کرنا اور کارپوریٹ نظم و نسق کو بہتر بنانا ہے۔ کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی بلند ترین بولی دے کر ایئرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی انتظامی ڈھانچے میں فعال کردار ادا کرے گی، جبکہ ایئرلائن کے زمینی آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ نجکاری کے عمل میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ بولی دی، جبکہ لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

Leave a reply