
ہاٹ لائن نیوز : مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت نہ بنی تو اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟ تحریک انصاف نے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان اور شیر افضل مروت کے نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے شیر افضل مروت کا نام دیا ہے، علیمہ خان شیر افضل مروت کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کریں گے۔









