قلم چوری کرنے کا الزام ؛ طالب علم پر وحشیانہ تشدد

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع رائچور میں تیسری جماعت کے طالب علم ترون کمار کو محض قلم چوری کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ بچہ رام کرشن آشرم میں پڑھ رہا ہے اور وہیں رہتا ہے۔
ترون کمار پر وحشیانہ تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے بعد رام کرشنا آشرم کے انچارج وینو گوپال اور آشرم کے دو سینئر طلباء کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان نےترن کمار پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کے چہرے پر گہری چوٹیں آئیں۔
ترون کمار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بچوں کے حقوق کی تنظیمیں بھی اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کیلیے ضروری ہو گیا ہے کہ وہ ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کرے۔









