
قطر میں حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دوحہ میں موجود ایک دفتر کو نشانہ بنایا جسے فلسطینی تنظیم سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اس کارروائی میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔
قطر نے اس حملے کو اپنی خودمختاری کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے۔
علاقائی تناؤ کے اس واقعے کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد بڑھ کر 62.63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جب کہ برینٹ خام تیل بھی 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 66.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی عالمی توانائی مارکیٹ پر اثر انداز ہو سکتی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔









