قطر پر حملے کا فیصلہ نیتن یاہو کا تھا، میرا نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اُن کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی یکطرفہ کارروائیاں نہ تو امریکہ کے مفاد میں ہیں اور نہ ہی اسرائیل کے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر ایک خودمختار ریاست ہے اور امریکہ کا قریبی اتحادی بھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہا ہے، جبکہ دوسری جانب حماس نے غزہ کے عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھایا۔
سابق صدر نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ وہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دیں۔
دوسری جانب قطر نے اسرائیلی حملے سے متعلق پیشگی اطلاع ملنے کے امریکی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔









