قطر میں اسرائیلی کارروائی، حماس کی اعلیٰ قیادت نشانہ

0
190
قطر میں اسرائیلی کارروائی، حماس کی اعلیٰ قیادت نشانہ

قطر کے دارالحکومت میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں فلسطینی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ جاں بحق ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت حماس کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا، جس میں غزہ میں جاری جنگ بندی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔ حملے کے فوری بعد قطری فضائیہ کے ایف 15 جنگی طیارے فضا میں متحرک دیکھے گئے، جنہوں نے فضائی حدود کی نگرانی شروع کر دی۔

Leave a reply