قرضوں کا بوجھ بڑھنے پر این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے پر نظرثانی کی تجویز

0
133
قرضوں کا بوجھ بڑھنے پر این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے پر نظرثانی کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بڑھتے ہوئے قرضوں کے باعث مالی دباؤ کم کرنے کے لیے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں ممکنہ کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قرضوں کی ادائیگیوں نے ملکی مالیاتی وسائل کا بڑا حصہ سمیٹ لیا ہے، جس کے باعث حکومت کو ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ اسی پس منظر میں صوبوں کے حصے پر نظرثانی کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ایس ڈی پی آئی کی سالانہ کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں — مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان — کے نمائندوں کے علاوہ ماہرینِ معیشت نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی توازن پر تفصیلی بحث کی۔

دوسری جانب حکومت اتحادی جماعتوں کے مشاورتی عمل کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کی تیاری کر رہی ہے، جو ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply