قرآن مجید کی بیحرمتی میں شامل شخص کوسزا سنادی گئی

0
162
قرآن مجید کی بیحرمتی میں شامل شخص کوسزا سنادی گئی

ہاٹ لائن نیوز : سویڈش کیپیٹل اسٹاک ہوم میں ، توہین آمیز واقعات میں ملوث ایک شخص کو ‘نسل پرستی کو بھڑکانے’ کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

اسٹاک ہوم ڈسٹرکٹ کورٹ نے پیر کی صبح سلوان نجم کو سزا سنائی اور سلوان نجم پر جرمانہ عائد کیا۔ عدالت کے مطابق ، 2023 کے موسم گرما میں کیجانے والی کارروائیوں نے تنقید اور اظہار رائے کی آزادی کی حدود سے تجاوز کیا۔ سلوان نجم کو قرآن پاک کی توہین کے دوران بیانات کی بنیاد پر چار بار رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ اس کے ہمراہ سلوان مومکا بھی تھا، جسکو گذشتہ بدھ کو ایک ٹک ٹاک براڈکاسٹ کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

Leave a reply