قدرت کا انتقام؟ یہ لاس اینجلس ہے غزہ نہیں

0
213
قدرت کا انتقام؟ یہ لاس اینجلس ہے غزہ نہیں

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کے سیاسی ماحول پر گہری نظر رکھنے والے امریکی تجزیہ کار جیکسن ہنکل نے لاس اینجلس میں ہونیوالی تباہی کا موازنہ غزہ سے کیا۔

امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں 7 جنوری کو لگنے والی آگ قابو سے باہر ہو گئی ہے اور اس نے ایسی تباہی مچائی ہے کہ روشنیوں سے جگمگاتی بلند و بالا عمارتوں میں گھرا شہر ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔

پانچ مقامات پر آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آ گئی ہیں اور سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ سے 3000 ایکڑ سے زائد کا علاقہ جل چکا ہے اور 30000 افراد علاقہ چھوڑ چکے ہیں جب کہ مزید 70000 شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس آگ میں صرف عام شہری ہی نہیں ہالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات بھی اپنا سب کچھ کھو چکی ہیں۔

جیکسن ہنکل لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے بعد کے حالات کو شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر گئے۔

“یہ آج لاس اینجلس ہے، غزہ نہیں،” جیکسن نے تصاویر کے عنوان سے لکھا۔ امریکہ کو بیرون ملک نسل کشی کی فنڈنگ کی بجائے اپنے بحرانوں کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے!’

Leave a reply