
ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں دو بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کو رہا ہونے پر قتل کر دیا گیا۔
قتل کا یہ واقعہ تھانہ شاہ قب کی حدود میں پیش آیا۔ خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور اس کا داماد زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے، ورثاء کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔









