قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد
بلاول کالونی محمد شاہ قبرستان کے نزدیک ہاتھ پاؤں بندھی تعفن زدہ ایک لاش ملی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص کو تشدد کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے، لاش کو بستر میں لپیٹ کر چھپانے کے لیے ڈرم کے اندر ڈالا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر گولی مار کر مارا گیا ہے، لاش کی شناخت کے لیے ٹیکنیکل طریقہ کار کو استعمال میں لایا جائے گا اور ملزم کی شناخت ڈیوائس کے ذریعے کی جائے گی۔









