
ہاٹ لائن نیوز : نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی پاکستان کے پہلے چیف جسٹس ہیں جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے سے ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان، خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے۔
انکا تعلق ضلع کوہاٹ کے آفریدی قبیلے سے ہے (اس سے قبل وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں)، کوہاٹ سب ڈویژن (موجودہ تحصیل درہ آدم خیل) کے بابری بانڈہ کےرہائشی ہیں۔









