قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی بڑی کامیابی

0
161
قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی بڑی کامیابی

ہاٹ لائن نیوز : فتنہ الخوارج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی، تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں پولیس سے مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کیمطابق 24 اگست کو فتنہ الخوارج کا گروہ تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں سٹی فوڈ کلب کے قریب دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے موجود تھا۔ لیکن فوری چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کیمطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او وہوا، سب انسپکٹر صادق اور کانسٹیبل مظمر نذیر زخمی ہوگئے جب کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر تونسہ منتقل کردیاگیا،جہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس کارروائی سے فتنہ الخوارج کو شدید دھچکا لگا، مقامی لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی ترغیب دی۔

Leave a reply