فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

0
117
فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری کا مرکزی دفتر پشاور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران نئے ہیڈکوارٹر کے لیے اسلام آباد میں موزوں اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی، جبکہ اس کا ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زمین کی نشاندہی کرتے وقت ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ سینٹر کی ضروریات کو خاص طور پر مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کر کے اسے ایک فعال اور منظم فورس میں تبدیل کیا جائے گا، تاکہ یہ فورس قومی سلامتی کے تقاضوں پر پورا اتر سکے۔

Leave a reply