فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

0
108
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ تقرری وزارتِ دفاع کی جانب سے صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد عمل میں آئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ پانچ برس کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر خدمات انجام دیں گے۔

اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے اُن کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دی تھی، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے سمری صدرِ مملکت کو ارسال کی تھی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت پاکستان کی عسکری قیادت میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، اور نئی تعیناتی کے بعد وہ دفاعی معاملات میں مزید مرکزی کردار ادا کریں گے۔

Leave a reply