
اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے وکیل نے واضح کیا ہے کہ ان کے موکل سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کسی بھی مقدمے میں سرکاری گواہ نہیں بن رہے۔
بیرسٹر میاں علی اشفاق نے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور سیاسی حلقوں میں گردش کرنے والی قیاس آرائیاں “بے بنیاد” ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف گواہی دینے پر غور کر رہے ہیں۔
یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بعض سیاستدان اور تجزیہ نگار سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور عمران خان کے تعلقات پر قیاس آرائیاں کر رہے تھے، خاص طور پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے۔









