فیصل قریشی کی سابقہ بیوی سے شادی؟ خلیل الرحمٰن قمرکازبردست انکشاف

0
137
فیصل قریشی کی سابقہ بیوی سے شادی؟ خلیل الرحمٰن قمرکازبردست انکشاف

ہاٹ لائن نیوز: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے پہلی بار اداکار فیصل قریشی کی سابق اہلیہ سے شادی کااعلان کیا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ بیوی سے شادی کا انکشاف اسوقت کیا جب وہ معروف صحافی ارشاد بھٹی کےپوڈ کاسٹ شومیں شریک تھے۔

خلیل الرحمان قمر نے بڑا راز بتا دیا انہوں نے کہا کہ انکی شادی فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے ہوئی ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ وہ فیصل کی طلاق کیوجہ نہیں تھے۔

خلیل نے بتایا کہ فیصل قریشی اور اسکی پہلی بیوی میں طلاق ہونی تھی اورانہوں نے فیصل اور اسکی والدہ کو معاملہ سمجھانے کی بہت کوشش کی۔

خلیل الرحمان قمر نے یہ بھی کہا کہ وہ فیصل کی سابقہ اہلیہ سے صرف دو بار ملے تھے اور وہ انہیں بیٹاکہہ کربلاتے تھے۔ لیکن پھرخلیل الرحمان نے انکی بیوی سے شادی کیوں کی، یہ بات خلیل الرحمٰن نہ بتا سکے۔

Leave a reply