فیصل آباد: ڈکیتی اور خاتون سے زیادتی کا الزام جھوٹا ثابت

0
182
فیصل آباد: ڈکیتی اور خاتون سے زیادتی کا الزام جھوٹا ثابت

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد میں تفتیش کے دوران ڈکیتی اور خاتون سے زیادتی کا الزام جھوٹا ثابت ہو گیا۔

سی پی او کامران عادل کیمطابق ملت ٹاؤن میں ڈکیتی اور زیادتی کے الزام کی تفتیش کی گئی جس میں یہ واقعہ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔

سی پی او کامران عادل کا کہنا ہے کہ مدعی نے واقعے کا الزام اپنی بہن اور اسکےشوہر پر لگایا تھا، گھریلو دشمنی پر جھوٹا مقدمہ درج کرانا انتہائی افسوسناک ہے۔

سی پی او کیمطابق جھوٹا مقدمہ خارج کر کے مدعی کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں دو روز قبل پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق 2 ملزمان نے گھر میں گھس کر 70 ہزار روپے نقدی اور کان کی بالیاں چھین لیں۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایک ملزم نے دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کی جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

Leave a reply