
فیصل آباد میں 2 دن میں 15 خواتین اغواء
صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں خواتین کے اغوا میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے پندرہ خواتین کو اغوا کیا گیا ہے۔
اغوا کے واقعات کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے ہیں، پولیس نے مغوی خواتین کی برآمدگی کے لیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مقدمہ درج کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔








