فیصل آباد: طلال چوہدری کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ

0
65
فیصل آباد: طلال چوہدری کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے اس فیصلے سے متعلق رپورٹ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طلال چوہدری کو متعدد بار آگاہ کیا گیا کہ وہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں، تاہم دو نوٹسز کے باوجود صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔ جاری رہنے والی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ معاملے کو مزید قانونی کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

Leave a reply