فیس بک میں بڑی تبدیلی: ریلز ویڈیوز کا سیلاب اور نئے اے آئی فیچرز

0
54

فیس بک نے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ایپ میں اہم تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں، جن میں سب سے نمایاں ریلز ویڈیوز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہے۔ اب صارفین کو اسکرولنگ کے دوران پہلے سے 50 فیصد زیادہ ریلز ویڈیوز دکھائی دیں گی۔

فیس بک کا مقصد صارفین کو ایسے ویڈیوز دکھانا ہے جو ان کی دلچسپی سے مطابقت رکھتے ہوں، اور اس کے لیے پلیٹ فارم کا الگورتھم اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ نئی اپڈیٹس کے تحت، صارفین کو نئے اور متحرک مواد کی ترجیح دی جائے گی۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے مواد کی تجویز

فیس بک اب اے آئی پر مبنی سرچ تجاویز کا نظام بھی متعارف کروا رہا ہے۔ اس کے ذریعے، صارف کی پسند و ناپسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیوز اور دیگر مواد تجویز کیا جائے گا۔

ریلز میں نیا “فرینڈز ببلز” فیچر

انسٹاگرام کے انداز پر مبنی ایک نیا فیچر “فرینڈز ببلز” بھی فیس بک ریلز کا حصہ بن رہا ہے، جس میں دوستوں کی پروفائل تصاویر ویڈیوز کے کنارے تیرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔ ان پروفائلز پر کلک کرنے سے فوری چیٹ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا، جس سے دوستوں سے رابطہ مزید آسان ہو جائے گا۔

اے آئی مواد کو بھی انسانی مواد جیسا درجہ

فیس بک کے پراڈکٹ شعبے کے نائب صدر کے مطابق، پلیٹ فارم پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز اور مواد کو بھی انسانی مواد کی طرح ٹریٹ کیا جائے گا۔ اگر کوئی صارف ایسے مواد کو لائیک، کمنٹ یا شیئر کرتا ہے، تو فیس بک کا الگورتھم اس رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ایسی ریکومینڈیشنز پیش کرے گا۔

صارف کی ترجیحات کا اثر

فیس بک کا نیا سسٹم صارف کی انفرادی ترجیحات کو ترجیح دے گا۔ جو مواد صارف کو پسند آئے گا، وہ زیادہ دکھایا جائے گا، اور جو دلچسپی سے باہر ہو، وہ خود بخود فیڈ سے کم ہوتا جائے گا۔

Leave a reply