ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے مشہور شوبز اداکار فیروز خان ایک بار پھر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی دوسری بیوی ڈاکٹر زینب کی تصاویر لے آئے۔
فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ زینب کو زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ قرار دیا۔
فیروز خان اکثر اپنی دوسری بیوی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم گزشتہ روز خبر آئی کہ اداکار نے اپنی دوسری بیوی زینب کی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی ہیں۔
اس خبر کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور وہ فیروز خان پر برس پڑے۔ صارفین کی جانب سے اداکار پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کہا گیا کہ ان تصاویر کو ہٹانے کا مطلب ہے کہ فیروز خان نے اپنی دوسری بیوی بھی چھوڑ دی ہے۔
تاہم فیروز خان نے اب اپنی دوسری بیوی کی تصاویر دوبارہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں اور ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کی اپنی دوسری بیوی سے کوئی رنجش ہے یا وہ علیحدگی اختیار کر چکے ہیں یا ہونے والے ہیں۔








