فٹبالرز پر بھی سعودی عرب کا جادو چڑھ گیا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر مشہور بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑیوں نے بھی سعودی قومی لباس پہنا ، سعودی مملکت کے لیے اس خاص دن کے موقع پر فٹبال کے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی سعودی عرب کے ترانے گانے سے گریز نہیں کیا۔
سعودی عرب میں یوم تاسیس کی وجہ سے 22 فروری کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فٹبال کلب بھی پیچھے نہیں رہے کیونکہ تعلیمی اداروں اور نجی اداروں کے حکام بھی یوم تاسیس مناتے ہیں۔ الہلال اور الاتحاد فٹبال کلب بھی اس خصوصی دن کو منا رہے ہیں۔
الہلال کلب کی تصاویر کا سلسلہ جاری ہے جس میں بین الاقوامی فٹبال اسٹارز سعودی قومی لباس میں نظر آرہے ہیں۔تصویر میں فٹبال کھلاڑی نیمار جونیئر بھی موجود ہیں جن کی قومی لباس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ فٹ بال کے کھلاڑی روایتی رقص کرتےبھی نظر آئے۔








