
ہاٹ لائن نیوز: حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل فوڈ عاصم جاوید کی ہدایت پر پنجاب بھر میں محکمہ کی جانب سے دودھ فروش دکانوں اور دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی سرپرائز انسپکشن کی گئی ، مضر صحت ہزاروں لیٹر دودھ موقع پر تلف کیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور مرحلہ وار، فاسٹ فوڈ و دیگر ریسٹورینٹس کی بھی سرپرائز انسپکشن کی جائے گی اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے ریسٹورینٹس کو جرمانوں کے ساتھ سیل بھی کیا جا سکتا ہے ۔









