فوٹو شوٹ کیلیے نو بیاہتا جوڑا تھانے پہنچ گیا

ہاٹ لائن نیوز : مظفر گڑھ میں نوبیاہتا جوڑے نے ماڈل تھانہ سٹی کی عمارت میں فوٹو شوٹ کرایا۔
اس حوالے سے دولہے عبدالصمد نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی خوبصورت عمارت دیکھ کر ایس ایچ او سے فوٹو شوٹ کی اجازت لی۔
عبدالصمد نے کہا کہ ایس ایچ او نے اجازت دی اور ہمیں فوٹو شوٹ کے لیے خوش آمدید کہا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانے کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے فوٹو شوٹ کی اجازت مانگی گئی۔









