
فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے کرپشن کے کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، وہ طلبی کے باوجود عدالت سے غیر حاضر رہے، جس پر اینٹی کرپشن کے جج خاور رشید نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، دوران سماعت چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت اظہارِ برہمی کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر چالان پیش کیا جائے، عدالت نے فواد چوہدری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے کر مقدمے کی سماعت تیس جون تک ملتوی کر دی ہے۔









