
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی پنجاب کے تمام مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری کی درخواست پر کاروائی ملتوی کردی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی سماعت کی ،،،دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت ہمیں ایک ای کورٹ نامزد کردی۔ ای کورٹ میں پیش ہوکر ہم پورے پنجاب کے مقدمات میں حاضری لگوا سکتے ہیں
،،،جبکہ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ فواد چوہدری نے تمام مقدمات میں شامل تفتیش بھی ہونا ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ درخواست میں قوانین اور رولز دیکھوں گا اگر سمجھ آیا تو فیصلہ کردوں گا ،،،اگر مزید معاونت چاہیے ہوگی تو آئندہ کی تاریخ دے دوں گا ،،،عدالت کاروائی ملتوی کردی








