فواد چوہدری کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف

لاہور ہائیکورٹ
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کے لیے دائر درخواست پر سماعت
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی
قانون میں گواہ کےتحفظ کا ذکر ہے۔چیف جسٹس
قانون میں ملزم کو ایساکوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔چیف جسٹس
سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا آپ حوالہ دے رہے ہیں وہ ٹرائل کےبارے ہے۔چیف جسٹس
فواد چوہدری کاایک کیس ملتان اور ایک پنڈی میں موجود ہے۔وکیل فواد چوہدری
انسانی طور پر ممکن نہیں کہ ایک ہی دن دو اضلاع کی عدالتوں مین پیش ہواجاسکے۔وکیل فواد چوہدری
ہمارا کیس مقدمے کو ٹرانسفر کرنے سے متعلق نہیں ہے۔وکیل فواد چوہدری
ہم چاہتے ہیں کہ ویڈیو لنک کےذریعے عدالت میں حاضری کی اجازت دی جائے۔وکیل فواد چوہدری
فواد چوہدری کےوکیل سکندر ذوالقرنین سلیم اور ظفراقبال منگن نے دلائل دئیے
چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی سماعت کی
سابق وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، موقف
پنجاب پولیس کی جانب سے درخواست گزار کو گرفتاری کا خدشہ ہے موقف
عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں پیشی کی اجازت دے استدعا
تمام کیسز کے ضمانتی مچلکے ایک ہی عدالت میں جمع کرنے کا حکم دے
عدالت حفاظتی ضمانت سمیت تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی توسیع کا حکم دے، استدعا








