فواد چوہدری کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

0
192
فواد چوہدری کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور کی سیشن کورٹ نے سڑک بلاک کرکے پریس کانفرنس کرنے اور انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کنفرم کرلی

لاہور سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے دو صفحات کا تحریری حکم جاری کردیا ،،جس میں عدالت نے سڑک بلاک کرکے پریس کانفرنس کرنے اور اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کنفرم کردی

،،،فیصلے کے متن میں شامل ہے کہ لاہور میں ٹریفک کسی اور وجہ سے جام ہوسکتی ہے لاہور میں اکثر ٹریفک جام رہتی ہے،،،فواد چوہدری پر ٹریفک جام کرنے کا الزام درست نہیں ہے

،،،فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اس مقدمے میں عدالت شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کرچکی ہے،،،فواد چوہدری کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

Leave a reply