فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف اپیل

0
210
فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف اپیل

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کے معاملہ میں ہی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سربراہ جے آئی ٹی سے مقدمات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کےجج محمدنویداقبال نے فوادچوہدری کی درخواست پر سماعت کی ۔

فواد چوہدری نے ظفر اقبال ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری گزشتہ سال 4 نومبر سے تھانہ ابپارہ اسلام آباد کے مقدمہ میں گرفتار ہے ، فواد چوہدری اڈیالہ جیل میں زیر حراست ہے ، زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا ہے جب کہ عدالت نے فواد چوہدری کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے

یاد رہے کہ پولیس کی درخواست پر فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دیا گیا لہذا عدالت اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply