
فواد چوہدری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام ای۔ سی۔ ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر فواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کا نام ای۔ سی۔ ایل سے نکال دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ختم کر دی، فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت کا بہت بہت شکریہ، عدالت کو پتا ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے تو یہیں پر اپوزیشن کرنی ہے، وکیل نے جسٹس انعام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس آنے سے ہمارا فائدہ ہو جاتا ہے۔









