فوادچوہدری پی ٹی آئی قیادت کےخلاف بول اٹھے

ہاٹ لائن نیوز : سابق وفاقی وزیر نے ایک بار پھرپی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ پی ٹی آئی کی قیادت اس صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھا رہی ہے ، پی ٹی آئی اب بھی گرینڈالائینس پیداکرنے میں ناکام ہے ، اسٹریٹ پاور مولانا فضل رحمان اور پی ٹی آئی کیساتھ ہے ، عوام نااہل اپوزیشن اورحکومت میں پھنس گئی ہے۔ پی ٹی آئی کےعہدیداروں کاکوئی سیاسی بیک گراؤنڈنہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہاہےکہ ریلیز عمران خان تحریک کو شروع کرنےجارہےہیں، مجھے 48 مقدمات کا سامناہے ، پہلے صورتحال ہمارے لئے خراب تھی اوراب بھی ہے،بانی پی ٹی آئی سے تحریک چلانےکی اجازت طلب کرینگےاور اگرملاقات نہ ہوسکی توخودہی کارروائی کرینگے۔









