
ہاٹ لائن نیوز: سائنسدانوں نے فنگر پرنٹس کو دوبارہ بنانے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔
یونیورسٹی آف کولوراڈو، ووہان یونیورسٹی ، چین کی سنگھوا یونیورسٹی اور ہوازہونگ یونیورسٹی کےمحققین کی ایک ٹیم کیطرف سے کی گئی یہ دریافت اسمارٹ فونز سے لے کر دروازوں تک ہر چیز میں استعمال ہونے والے بائیو میٹرک سیکیورٹی سسٹم کے لیے واضح مضمرات رکھتی ہے۔
یہ ٹکنالوجی، جسے “پرنٹ سننے والا” کہا جاتا ہے، اسکرین کو سوائپ کرنے پر پیدا ہونے والے آڈیو سگنلز کی مدد سے فنگر پرنٹس کو دوبارہ بناتا ہے۔
محققین کے مطابق ہیکرز اسمارٹ فون کے مائیکروفون کا استعمال کرتے ہوئے آڈیو ریکارڈ کرکے اپنے ہدف کے فنگر پرنٹس چرا سکتے ہیں۔
تحقیقی مقالے میں تفصیلات کے مطابق فون کے زیادہ استعمال کی وجہ سے انگلیوں کے نشانات کی نمائش سے حساس معلومات کی چوری، شدید معاشی اور ذاتی نقصان اوربعض اوقات قومی سلامتی کوخطرات لاحق ہوسکتےہیں۔









