
فنکشنل مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد 52 ہزار ہو گئی
فنکشنل مویشی منڈی کراچی میں جانوروں کی تعداد باون ہزار تک پہنچ گئی ہے اور بیوپاریوں کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے جنرل بلاک دو بھی اوپن کر دیا گیا ہے، جیسے جیسے عید الاضحیٰ کے دن نزدیک آ رہی ہے ، کراچی میں ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد میں تیزی آ رہی ہے، روزانہ درجنوں کی تعداد میں ٹریلر اور ٹرکوں میں مویشیوں کی منڈی میں آمد جاری ہے اور فنکشنل مویشی منڈی کراچی میں جانوروں کی تعداد باون ہزار تک پہنچ گئی ہے۔









