فلپائن: جزیرہ مینڈاناؤ کے قریب شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

0
33

فلپائن کے جنوبی جزیرے مینڈاناؤ کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

مقامی زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلہ 10 اکتوبر کی صبح 9 بج کر 43 منٹ پر آیا، جس کے جھٹکے دور دراز علاقوں تک محسوس کیے گئے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دو گھنٹوں کے دوران بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

انتظامیہ نے ساحلی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان یا زخمیوں کی اطلاع نہیں ملی، تاہم صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ یکم اکتوبر کو بھی فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی ہوئی تھی، جس میں 74 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a reply