فلپائنی خاتون کی لاکھوں درہم کی لاٹری نکل آئی

0
180
فلپائنی خاتون کی لاکھوں درہم کی لاٹری نکل آئی

فلپائنی خاتون کی لاکھوں درہم کی لاٹری نکل آئی

دبئی میں رہنے والی پچاس سالہ خاتون فلپائنی نوریئل بونیفاسیو نے بگ ٹکٹ بگ ون قرعہ اندازی کے ذریعے 1 لاکھ 10 ہزار درہم( 85 لاکھ روپے) کا انعام جیتا ہے، بونیفاسیو دس سال سے ہر مہینے ٹکٹ خریدتی تھی، قرعہ اندازی میں 12 boxes پر مشتمل گیم بورڈ کے ذریعے سے جیتنے والوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔

بونیفاسیو نے دس نمبر باکس کا انتخاب کیا، جو ان کا “lucky number ” بھی ہے اور اسی باکس سے ان کا 1 لاکھ 10 ہزار درہم کا انعام نکل آیا۔ نوریئل 15 برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں، انہوں نے کہا کہ انعام کی رقم دس دوستوں میں برابر تقسیم کریں گے، اور اپنے حصے کی رقم سے بیٹے کی تعلیم میں مدد کریں گے۔

Leave a reply