فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن نے تباہی مچا دی

ہاٹ لائن نیوز : سمندری طوفان ملٹن گزشتہ رات امریکی ریاست فلوریڈا کے مغربی ساحل سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں سینکڑوں مکانات تباہ اور 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے کم و بیش 45سوافراد کو بروقت نکال کر یقینی موت سے بچایا۔
حکام نے لوگوں سے ہائی الرٹ رہنے کو کہا ہے کیونکہ طوفان سے کمیونٹیز میں بہنے والے پانی میں سانپ اور مگرمچھ بھی دیکھے گئے ہیں۔ لوگوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ زیر آب علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور سانپوں، مگرمچھوں کو مارنے کے بجائے انہیں راستہ دیں۔









