
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی اور فریکچر ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق اروشی بھارتی شہر حیدرآباد میں مقامی تیلگو فلم کے ایکشن مناظر کی عکس بندی کے دوران زخمی ہو گئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو حیدرآباد کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔









